روس : (جیو ڈیسک)روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے جی ایٹ ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے سے معذرت کر لی ۔ دنیا کے آٹھ امیر ترین ممالک کا یہ اجلاس رواں ماہ کی اٹھارہ اور انیس تاریخ کو امریکا کے شہر شکاگو میں ہو رہا ہے۔ روسی صدر نے نے کہا کہ وہ حکومت سازی کے حوالے سے اپنی مصروفیات کی بنا پر اس اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے، جس پر انہیں افسوس ہے۔
امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ وہ اپنے روسی ہم منصب کے اس فیصلے کو بخوبی سمجھ سکتے ہیں۔ صدر پوٹن کی معذرت کے بعد اب جی ایٹ کانفرنس میں وزیراعظم دیمیتری میدویدیف اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔