ومبلڈن ٹینس : (جیو ڈیسک) سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر نے دفاعی چیمپیئن سربیا کے نواک جوکو وچ کو شکست دیکر ومبلڈن ٹینس کے فائنل میں جگہ بنالی۔ لندن میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں سابق چیمپیئن روجر فیڈرر نے عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ کو شکست دیکر دو سال بعد ومبلڈن ٹینس کے فائنل میں جگہ بنائی۔
پہلا سیٹ فیڈرر نے چھ تین سے جیتا لیکن دوسرے سیٹ میں یوکووچ نے شاندار کم بیک کیا اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔ اگلے دونوں سیٹس میں فیڈرر نے سربین کھلاڑی کیخلاف جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے چھ چار اور چھ تین سے فتح حاصل کر کے دو سال بعد فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔