ونیزویلا : (جیو ڈیسک)شاویز کو شکست دینے کے لئیوینزویلا کی عوام دنیا کے سرمایہ داروں کو ذہنی طور پر کینسر زدہ کر دے گی،ہوگو شاویز کا صحتیابی کے بعد عوام سے خطاب۔ونیزویلا کے ستاون سالہ کینسر میں مبتلا سوشلسٹ رہنما ہوگو شاویز جب کیوبا سے صحت مند ہو کر وطن واپس لوٹے تو عوام کا جم غفیر کراکس میں جمع ہوکر ہوگو شاویز کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے جمع ہو گیا،ہوگو شاویز صدارتی بالکونی میں آئے اور عوام سے والہانہ انداز میں مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ،دنیا جان لے کہ وہ وینزویلا کے سوشلسٹ عوام کے ارادوں اور استقامت کو کسی طور بھی شکست نہیں دے پائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وینزویلا کے عوام اپنے اتحاد اور سوشلسٹ فکر سے دنیا کو بتا دیں گے کہ سوشلسٹ نظریہ ہی دنیا کے عوام کو استحصال سے نجات دلا سکتا ہے،تیس منٹ کی تقریر میں ہوگو شاویز پر سکون اور با اعتماد دکھائی دیئے،سروے کے مطابق ہوگو شاویز کو آئندہ انتخابات میں اب بھی ستاون فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے جبکہ ان کے مخالفین چھبیس فیصد کی حمایت پر ہیں۔