ون پاؤنڈ فش والے شاہد نذیر کو برطانیہ چھوڑنے کا حکم

Shahid Nazir

Shahid Nazir

پاکستانی نژاد برطانوی شہری شاہد نذیر کو اپنے گیت ون پاؤنڈ فش سے شہرت مہنگی پڑی۔ ویزے کے میعاد ختم ہونے پر انہیں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔

شاہد نذیر کو برطانوی امیگریشن حکام نے پچیس دسمبر تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق شاہد نذیر کے ویزے کی میعاد ختم ہو چکی ہے اور ان کی برطانیہ واپسی غیریقینی ہے۔

شاہد نذیر ایسٹ لندن میں مچھلی بیچنے کا کام کرتے ہیں۔ انہیں ون پاؤنڈ فش گانے سے شہرت ملی جسے انٹرنیٹ پر لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔