پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی پاکر چھٹے سے پانچویں نمبرپرآگئی ہے جبکہ انگلینڈ ٹیم پانچویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونیوالی تازہ ترین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم پہلے نمبرپر ہے۔ پہلے نمبرپرآسٹریلیانے33میچ کھیل کر4291پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 130ہے۔ دوسرے نمبرپربھارت نے39میچ کھیلے اور4603پوائنٹس حاصل کئے۔ بھارت کی ریٹنگ 118ہے۔ تیسرے نمبرپرجنوبی افریقہ کی ٹیم رہی۔ اس نے 22میچ کھیلے ،2537پوائنٹس حاصل کئے اور اس کی ریٹنگ رہی 115۔چوتھے نمبرپرسری لنکانے32میچ کھیل کر3637پوائنٹس حاصل کئے اوراس کی ریٹنگ114ہے۔ پانچویں نمبرپرپاکستان نے33میچ کھیل کر3500پوائنٹس حاصل کئے اوراس کی ریٹنگ106ہے۔چھٹے نمبرپرانگلینڈ نے35میچ کھیل کر3706پوائنٹس حاصل کئے اوراس کی ریٹنگ106ہے۔ ساتویں نمبرپرنیوزی لینڈنے25میچ کھیل کر2174پوائنٹس حاصل کئے اوراس کی ریٹنگ 87ہے۔آٹھویں نمبرپرویسٹ انڈیز نے22میچ کھیل کر1711پوائنٹس حاصل کئے اوراس کی ریٹنگ 8ہے۔ نویں نمبرپربنگلہ دیش نے29میچ کھیل کر1836پوائنٹس حاصل کئے اوراس کی ریٹنگ63ہے۔ دسویں نمبرپرزمبابوے نے30میچ کھیل کر1402پوائنٹس حاصل کئے اوراس کی ریٹنگ47ہے۔ گیارہویں نمبرپرآئرلینڈ نے12میچ کھیل کر492پوائنٹس حاصل کئے اوراس کی ریٹنگ41ہے۔ بارہویں نمبرپرہالینڈ نے9میچ کھیل کر137پوائنٹس حاصل کئے اوراس کی ریٹنگ 15 ہے۔ تیرہویں نمبرپرکینیانے7میچ کھیلے جبکہ اس کا کوئی پوائنٹ ور رینکنگ نہیں۔پاکستان کی سری لنکاکے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں کامیابی اورپانچ میچوں کی سیریزمیں1-3سے کامیابی کے بعدپاکستان کی ٹیم نے پانچویں نمبر کی رینکنگ حاصل کی ہے ۔