کٹک آئی سی سی وومنز کرکٹ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا ، ایونٹ میں پاکستان کی مسلسل دوسری شکست ہے۔ بارہ بتی اسٹیڈیم کٹک میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے کیویز کو جیت کیلئے 105 رنز کا ہدف دیا جو اس نے بآسانی 29 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 41.2 اوورز میں 104 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی۔
اسماویہ اقبال 22 ، بسمہ معروف 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے کینڈی نے 4 جبکہ ڈولان اور برانے نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کیویز نے مطلوبہ ہدف 29.4 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصا ن پر پورا کر لیا ، سوزی بیٹس نے ناقابل شکست 65 رنز بنائے۔ ثنا میر نے دو اور سمعیہ صدیق نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کو ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کیخلاف 91 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔