سپریم کورٹ نے ووٹر فہرستوں کی تیاری کے لیے ڈیڈ لائن میں توسیع کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ووٹر فہرستوں کی تکمیل ہر صورت میں تیئس فروری تک کرلی جائے۔ مقدمے کی آئندہ سماعت انیس جنوری سیخصوصی بینچ کرے گا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں چار رکنی بینچ کو دوران سماعت الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ ووٹرز فہرسرتوں کی تیاری کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔ حتمی فہرستوں کی تیاری کے لیے ڈیڈ لائن میں توسیع کی جائے۔ نادرا کے وکیل نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ انتخابی فہرستیں مقررہ وقت تک تیار کرنے کی کوشش کررہیہیں الیکشن کمیشن نے تعاون نہ کیا تو فہرستوں کی تیاری میں تاخیر کا خطرہ ہیچیف جسٹس کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے بغیر ضمنی انتخابات میں منتخب اراکین کی قانونی حیثیت کا بل منظور کرانے کے لیے پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت درکار ہے تاحال اس کے لیے پارلیمنٹ کا کوئی خصوصی اجلاس نہیں بلایا گیا۔