وویک اوبرائے کو سرعام سگریٹ پینا مہنگا پڑگیا

vivek

vivek

ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ ایکٹر وویک اوبرائے سر عام کش لگا کر پھنس گئے پولیس کے چنگل میں۔ بھارت میں تمباکو نوشی کے خلاف مہم اس قدر پاور فل ہے کہ جب بھی کسی بالی ووڈ ایکٹر نے پبلک پلیس پر سگریٹ پھونکی تو پکڑا گیا۔

ایسا ہی ہوا وویک اوبرائے کے ساتھ،جنھوں نے ممبئی کے ہوٹل میں دوستوں کے ساتھ پارٹی میں کش لگالیا۔ جس پر انسداد تمباکو ٹیم نے چھاپہ مار کر تئیس دوستوں سمیت بالی ووڈ ایکٹر کو بھی دھر لیا۔ بس پھر تو لاکھ وویک نے انکار کیا مگر کیس فائل ہوہی گیا۔ وویک کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نے کبھی سرعام سگریٹ اور شراب کو ہاتھ نہیں لگایا۔ غلطی سے پولیس کی زد میں آگئے۔