پشاور (جیوڈیسک) پشاور گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ خراب حالات کی وجہ سے صوبائی خود مختاری کے سلسلے میں ملنے والے فنڈز کا صحیح استعمال نہیں کیا جا سکا۔ گورنر ہاؤس پشاور میں ڈسٹرکٹ بار کوہاٹ کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں بیرسٹر مسعود کوثر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیر جمہوری قوتیں آئین کو پامال کرتی رہی ہیں۔
وکلا تحریک کی وجہ سے عدلیہ کی بحالی ممکن ہوئی۔وکلا نے مشکل وقت میں اہم فریضہ انجام دیا۔ گورنرکا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم سے ملنے والی خودمختاری سے صوبے پوری طرح استفادہ نہیں کر سکے ۔ حکومت کو صوبے کی اجتماعی ترقی کے لیے کام کرنا چاہے اور پسماندہ علاقوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔