بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا نے چینی حریف لی نا کو شکست دیکر سڈنی انٹرنینشل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ ویمنز سنگلز کے فائنل میں وکٹوریہ آزارینکا نے فرنچ اوپن چیمپیئن لی نا کو دو ایک پوائنٹس کے فرق سے شکست دی۔ آزارینکا نے پہلے سیٹ میں چھ دو سے کامیابی حاصل کی۔ لی نا نے دوسرا سیٹ چھ ایک سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔ تیسرے اور آخری سیٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد وکٹوریہ آزارینکا نے چینی حریف کو چھ تین سے زیر کرکے میچ کا فیصلہ اپنے حق میں کرلیا۔