وکی لیکس : (جیو ڈیسک)وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے ایکواڈور میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی۔ جولین اسانج کو سوئیڈن میں جنسی جرائم کے مقدمات کا سامنا ہے اور وہ اس سلسلے میں برطانیہ میں قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔برطانوی عدالت نے انہیں سوئیڈن کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد اسانج نے جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست دے دی ہے۔
ایکواڈور میں ان کی درخواست پر غور جاری ہے۔اس وقت وہ لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ گزین ہیں۔