وہاڑی : مہتاب حسین کی 60 لاکھ مالیت کی اراضی ہتھیانے کیلئے ایک سالہ اور حقیقی بھائی دشمن ہوگئے

وہاڑی( بیورو رپورٹ )وہاڑی کے تھانہ لڈن کی حدود دولت آباد میں ایک غریب شخص مہتاب حسین کی 60لاکھ مالیت کی اراضی ہتھیانے کیلئے ایک سالہ اور حقیقی بھائی دشمن ہوگئے متاثر کا جینا دوبھر کردیا عدالت سے حکم امتناعی کے باوجود بھی اراضی پر قبضہ کا ناکام کوشش پولیس نے کاروائی کا آغاز کردیا ڈی پی او وہاڑی اور آرپی او ملتان سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق وہاڑی کے تھانہ لڈن کے نواحی لیاقت آباد کے رہائیشی مہتاب حسین چدھڑ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ میں ایک غریب محنت کش ہوں میری بیوی فیض الہی کے نام 17مرلے اور 13کینال اراضی انتقال ہے۔

جیسے ہتھیانے کیلئے میراسالہ اورمیرا حقیقی بھائی ہماری جان کے دشمن ہوچکے ہیں اور تین افرادجن میں محمدنوازچدھڑ۔لقمان چدھڑ۔اور محمد حسین چدھڑ نے غنڈہ عناصر کی خدمات حاصل کرلی ہیں اور ہمیں قتل کرنا چاہتے ہیں حالا نکہ میرے پاس عدالت اڈیشنل کورٹ علی اکبر جج کی طرف سے حکم امتناعی بھی جاری ہے اور ہم نے ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ لڈن کو درخواست بھی دے رکھی ہے مگر اس کے باوجود بھی تینوں ملزمان مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور مجھے اہل خانہ سمیت علاقہ چھوڑنے کو کہا جارہا ہے۔

میرے بچے اور اہل خانہ ملزمان کی اوچھی حرکات سے خوفزدہ ہیں میں ڈی پی او وہاڑی اور ریجنل پولیس آفیسر ملتان سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے اور میرے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے وگرنہ میں اپنے اہل خانہ سمیت خودسوزی پر مجبور ہوجاونگا۔اس موقع پر مہتاب حسین نے میڈیا کی وہ اراضی بھی دکھائی جس پر ملزمان قبضہ کرنا چاہتے ہیں علاوہ ازیں عدالتی احکامات اور حکم امتناعی بھی میڈیا کو دکھائے گئے۔

Vihari

Vihari