چھ عالمی طاقتوں نے جوہری تنازعے پر ایران کے خلاف دباؤ ڈالنے کیلئے قرارداد عالمی جوہری توانائی ایجنسی میں جمع کرادی، آئی اے ای اے بورڈ آج بحث کا آغاز کریگا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی اے ای اے کی رپورٹ کے مطابق امریکا، برطانیہ، فرانس، روس، چین اور جرمنی نے تمام اختلافات پر قابو پاتے ہوئے ایران کے خلاف ایک متفقہ قرارداد آئی اے ای اے میں جمع کرادی ہے۔ آئی اے ای اے کا پینتیس رکنی بورڈ اپنے آج کے اجلاس میں اس قرارداد پر بحث شروع کریگا۔آئی اے ای اے سربراہ یوکیا امانو نے کہاکہ جوہری تنازعے پر عالمی طاقتیں ایران پر دبا ڈال سکتی ہیں۔