ویج ایوارڈ کیس: اے پی این ایس کی اپیل خارج، جرمانہ عائد

supreme court

supreme court

سپریم کورٹ نے صحافیوں کے لئے گیارہ سال قبل جاری کئے گئے ویج بورڈ ایوارڈ کو آئین کے مطابق قرار دیتے ہوئے اخبار مالکان کی اپیلیں جرمانے کے ساتھ مسترد کر دی ہیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ اخبار مالکان ساتویں ویج بورڈ ایوارڈ پر من وعن عمل درآمد کریں عدالت نے اے پی این ایس اور ہیرالڈ پبلیکیشنز کی تین اپیلیں جرمانے کے ساتھ مسترد کردی ہیں۔
مالکان کی جانب سے اپیلیوں کی پیروی عبدالحفیظ پیرزادہ نے کی ان کا موقف تھا کہ یہ ایوارڈ آئین کی شقوں سے متصادم ہے ان کا یہ بھی موقف تھا کہ مالکان اخبارات صحافیوں کو تو ایوارڈ کے مطابق تنخواہیں اور مراعات دینے کو تیار ہیں لیکن اخبار کے غیر صحافی ملازمین کو بھی ویسی ہی تنخواہیں اور مراعات دیا جانا آئین سے متصادم ہے عدالت نے ان کا یہ موقف بھی مسترد کردیا ہے۔