ٹی ٹوئنٹی: (جیو ڈیسک) ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا آج دوسرے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے مدمقابل ہوں گے۔ آسٹریلیا نے پہلا میچ آٹھ وکٹوں سے جیتا تھا۔ میزبان ٹیم کو سیریز برابرکرنے کیلئے کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔ ویسٹ انڈیز نے آؤٹ آف فارم ڈیرن براوو کو ڈراپ کرکے ڈینزاحیات کو شامل کیا ہے۔
کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز برابر کرنے کی وجہ سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور ہم ٹیسٹ میچز سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی برابرکرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی کپتان جارج بیلی بیرون ملک پہلی سیریز جیتنے کیلئے پرعزم ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم متوازن ہے اور تمام کھلاڑی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔