انٹیگا (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کے دورے کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم میں کپتان براوو کے دست برداری کے بعد دنیش رام دین کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ اسد فدادین کو متبادل کے طور پر شامل کیا ہے۔
فدادین نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 2012 میں تین ٹیسٹ کھیلے ہیں ۔ ویسٹ انڈیز ٹیم جنوبی افریقا کے دورے میں تین ٹیسٹ ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔
سیریز کا آغاز 17 دسمبر سے ہو گا۔ ٹیم میں دنیش رام دین (کپتان)، سلیمان بن، جرمین بلیک ووڈ، کریگ ،بریتھویٹ، شیونرائن چندرپال، شیلڈنکوٹرل، اسد فدادین، شینن گیبر ئیل،کرس گیل، جیسن ہولڈر، لیون جانسن، کیماروچ، مارلن سیموئلز، جیروم ٹیلر اور شیڈ وک والٹن شامل ہیں۔