ٹرینٹ برج: (جیو ڈیسک) انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہاں ہونے والے وزڈن ٹرافی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ویسٹ انڈیز نے دن کا کھیل ختم ہونے تک 61 رنز بنائے تھے اور اسکی چھ قیمتی وکٹیں گرچکی ہیں۔کریز پر اس وقت مارلن سموئلز 13اور کپتان سامی کوئی رن بنائے بغیر موجود ہیں۔سوائے ڈیوائن براوو 22کے علاوہ کوئی اور مہمان بیٹسمین انگلینڈ کی طوفانی بولنگ کا سامنا نہ کرسکا۔انگلینڈ کی جانب سے ٹم بریسنان نے تین جبکہ جیمز اینڈریسن 2 اور اسٹورٹ براڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے 370 کے جواب میں 428 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔اس طرح اسے 58 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔کل میچ کا چوتھا روز ہے اور ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ پر صرف 3 رنز کی برتری حاصل ہوسکی ہے اور اسکے چھ ابتدائی بیٹسمین پویلین لوٹ چکے ہیں۔