ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیدی

Womens World T20

Womens World T20

ویمنز ورلڈ ٹی20 (جیوڈیسک) سری لنکا میں کھیلے جارہے ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔ پاکستانی ٹیم اگلے ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دو ہزار چودہ میں کوالیفائی نہ کرسکی۔

گال میں کھیلے جارہے پلے آف میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں اٹھ وکٹوں کے نقصان پرستاسی رنز بنائے۔ بسمہ معروف بتیس رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہیں۔ دیگر کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ جنوبی افریقی ویمنز ٹیم کیلئے شبنم اسمعیل نے تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

جواب میں جنوبی افریقا نے دلچسپ مقابلے کیبعد آخری گیند قبل مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ ایلی سن پچیس اور ٹریشی بائیس رنز بناسکیں۔ پاکستان کیلئے سعدیہ یوسف اور بسمہ معروف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔