ارجنٹائن میں جاری ویمنز چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے آخری رانڈ میچ میں جرمنی نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی، کوریا اور ارجنٹائن کا مقابلہ برابر رہا۔ جرمنی نے نیوزی لینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی۔ نینا ہیسل مین نے پینلٹی کارنر پر ملسل دو گول اسکور کیے، پہلے ہاف کے اختتام سے قبل لیزا ہان نے گیند کو جال میں پہنچا کر جرمنی کو تین صفر کی سبقت دلا دی۔ دوسرے ہاف میں نیوزی لینڈ کیجانب سے انیتا پٹ نے واحد گول اسکور کیا۔کوارٹر فائنل میں ہالینڈ کا مقابلہ نیوزی لینڈ، جرمنی کا جاپان،کوریا کا ٹکرا برطانیہ سے اورارجنٹائن کا سامنا چین سے ہوگا۔