بھارتی میگزین میں قابل اعتراض تصاویر کی اشاعت کے بعدادکارہ وینا ملک نیایف ایچ ایم میگزین کیایڈیٹرکبیر شرما کو دس کروڑروپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ متنازع تصاویر شائع کرنے پر میگزین اورانٹرنیٹ سے شائع شدہ مواد واپس لیا جائے اوراس سے وینا ملک کی شہرت کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کیلیے دس کروڑروپے ہرجانہ اداکیا جائے۔ ہرجانے کی عدم ادائیگی پرفوجداری مقدمہ قائم کی جائے گا۔ وینا ملک کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کی موکلہ کی میگزین کیساتھ تصاویر کھینچنے کا معاہدہ ہوا تھا اور جو تصاویرانٹرنیٹ پرجاری کی گئیں وہ کمپیوٹرٹیکنالوجی کے ذریعے اصل تصویرکے ساتھ تبدیل کی گئی ہیں ۔