پاکستان : (جیو ڈیسک) افیئرز کی ملکہ وینا ملک ہر بار کچھ نہ کچھ ایسا کرتی ہیں کہ خبروں کا حصہ بن جاتی ہیں، مگر اب کی بار وینا ملک نے سوچا ہے ذرا ہٹ کے، انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ گانے گائیں گی، وینا ملک کہتی ہیں گانے وہ اردو زبان میں تو گائیں گی ہی، لیکن ساتھ ہی انگریزی زبان میں بھی گانے گائیں گی۔ ویسے تو وہ کھبی اشمیت سے تعلق تو کبھی آصف سے پیسے کی واپسی کا مطالبہ، کبھی میگزین کے کور پر تنازعات کی کوئین بھی بنی رہیں۔
وینا ملک کا کہنا ہے وہ اردو اور انگریزی میں نہ صرف گانے گائیں گی بلکہ اس کی ایک البم بھی نکالیں گی، دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ کہتی ہیں یہ ان کی پرانی حسرت تھی کہ وہ کیریئر کے اسٹارٹ میں سنگر بننا چاہتی تھیں لیکن ان کی سہیلیوں نے روک دیا تھا۔
سہلیوں نے گانے سے وینا کو کیوں روکا یہ انہوں نے نہیں بتایا لیکن لگتا ہے سہلیوں سے ہو گئی ہے اب ان کی کٹی اسی لیئے اب وہ گلوکاری کریں گی، انہیں امید ہے کہ نوجوانوں میں ان کے گانے پسند کیئے جائیں گے۔ ان کی یہ توقع کتنی پوری ہوگی یہ تو میوزک البم آنے کے بعد ہی معلوم ہو گا۔