وینزویلا میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں

Venezuella

Venezuella

وینزویلا (جیوڈیسک)لاطینی امریکہ کے سب سے بڑے تیل برآمد کرنے والے ملک وینزویلا میں صدر ہوگو شاویز اور انکے مخالف کیپرلز کے درمیان سات اکتوبر کو کانٹے دار مقابلہ متوقع،دونوں امیدواروں کے حمائیتیوں کی ریلیوں میں جوش و خروش بڑھ گیا۔سات اکتوبر سے پہلے وینزویلا میں انتخابی جوش و خروش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے،آئندہ انتخابات کے لئے موجودہ صدر اور عالمی سوشلسٹ رہنما ہوگو شاویز کے مقابلے میں قدامت پسند رہنما ہینرق کریپلز ہیں،جنہیں طویل عرصے بعد عوام کی قدرے حمایت کی امید ہوئی جبکہ دوسری جانب دونوں امیدواروں کے حمایتی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لئے ملک بھر میں بڑی بڑی ریلیاں منعقد کر رہے ہیں اور عوام کو اپنے امیدوار کی حایت پر آمادہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

چالیس سالہ گورنر اور حریف امیدوار کریپلز کا کہنا تھا کہ وینزویلا میں تبدیلی کے لئے ضروری ہے کہ عوام ہوگو شاویز سے نجات حا صل کریں،جبکہ ہوگو شاویز بھی لاکھوں کے مجموں سے خطاب میں عوام کو یقین دلا رہے ہیں کہ عوام انہیں منتخب کر کے دراصل ویزویلا کے مستقبل کے ساتھ ملک کو بیرونی جارحیت سے بچا سکیں گے ،دونوں امیدوار عوام کی حمایت میں جتے ہوئے ہیں ،دیکھنا یہ ہے کہ سات اکتوبر کا نتیجہ کس کو فتحیاب کرتا ہے۔