وینزویلا کے صدر مرکوسر کانفرنس میں شرکت کے لیے برازیل روانہ

Hugo Chavez

Hugo Chavez

وینزویلا (جیوڈیسک)وینزویلا کے صدر شاویز مرکوسر کانفرنس میں شرکت کے لیے برازیل روانہ ہوگئے، جہاں جنوبی امریکا کے تجارتی بلاک میں وینزویلا کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ صدر ہوگو شاویز تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی صدارتی کانفرنس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ رہے ہیں، جہاں ان کا ملک چھ سال کے طویل انتظار کے بعد جنوبی امریکا کے تجارتی گروپ میں شمولیت اختیار کررہا ہے۔

گزشتہ ماہ صدر شاویز کی گروپ میں شمولیت پر گروپ میں تنازع پیدا ہوگیا تھا۔ وینزویلا کی رکنیت سن دو ہزار چھ سے التوا کا شکار تھی اور اس کی رکنیت کو پیراگوئے کی دائیں بازو کی جماعتوں پر مشتمل کانگریس کی حمایت حاصل نہ ہونے کی وجہ سے بلاک کردیا گیا تھا۔