وینس میں 69 واں فلم فیسٹیول شروع، ستاروں کی آمد

Venice film festival

Venice film festival

اٹلی (جیوڈیسک) اٹلی کے شہر وینس میں دنیا کا قدیم ترین فلمی میلہ سج گیا ہے۔ جس کا افتتاح کیاگیا ایک رنگارنگ تقریب سے۔ انہترویں فلم فیسٹیول کے لیے وینس کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے جبکہ اس میں شرکت کے لیے دنیا بھر کے فلمی ستارے وینس میں جگمگا رہے ہیں۔ انہترویں وینس فلم فیسٹیول میں شرکت کیلیے آنے والے فلمی ستاروں کا ریڈ کارپٹ استقبال کیاگیا۔ کیٹ ہڈسن جب ریڈ کارپٹ پراتریں تو ان کے پرستاروں نے دل کھول کرداد دی۔ تمام ستاروں نے فوٹو شوٹ کرایا۔ فلم فیسٹیول میں اٹھارہ فلموں کے درمیان گولڈن لائن ایوارڈ کیلئے مقابلہ ہورہا ہے۔

فیسٹیول کا افتتاح نامور بھارتی ہدایتکارہ میرا نائر کی فلم ۔ دی ریلکٹنٹ فنڈامنٹلسٹ ۔ سے ہوا، فلم پاکستانی ادیب محسن حامد کے ناول پر مبنی ہے، اس فلم میں ایک پاکستانی نوجوان کی کہانی بیان کی گئی ہے جو نیویارک کی وال اسٹریٹ میں کام کرتا ہے، اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ اسے کس طرح کے جذباتی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وینس فلم فیسٹیول میں باون فلمیں شامل کی گئی ہیں جن میں سے اکیس کی ڈائریکشن خواتین نے کی ہے۔