کراچی : ایڈمنسٹریٹر/ چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ ٹائون انتظامیہ عوام کی خدمت کیلئے شب وروز کوشاں ہیں اور کورنگی کی عوام کی بہتر خدمت کرنا ہمارا اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ہم عوام کی بلاامتیاز و تفریق خدمت کے لئے اپنے تمام تر دستیاب وسائل کو برئوے کار لاتے ہوئے عوام کے مسائل حل کرنے اور وسائل سے بھر پور بنانے میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کا اظہارایڈمنسٹریٹر/ چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے یونین کونسل 04 مسجد و امام بارگاہ عباس علمدار کی اندرونی گلیوںاور جلوس کی گذرگاہوں پرسی ۔سی ۔فلورنگ کے کام کا معائنہ کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفراطارق مغل،ڈپٹی ٹائون آفیسر بی اینڈ آر اختر خان خٹک اور ٹائون کے دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔
انہوں نے مذید کہا کہ عزاداران حسین علیہ السلام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں تاکہ عزاداران حسین کو مجلس اور جلوس کے مقامات پر بلدیات کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر محمد سمیع خان نے کہا کہ عوامی خدمت میں لگن کا جذبہ سچا ہو تو عوام کو ان کی دہلیز پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ممکن ہے اورٹائون انتظامیہ نے ہمیشہ عوامی مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے کورنگی کی عوام کے لئے فلاح بہبو د کے کام کرائے گئے ہیں اس موقع پر موجود ٹھیکیدار اور ٹائون کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کام کی تکمیل بروقت اور معیاری ہونی چاہیے اورکام کے معیار میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔