ٹام کروز کا اشاعتی ادارے کیخلاف پانچ کروڑ ہرجانے کا مقدمہ

Tom Cruise

Tom Cruise

ہالی ووڈ (جیوڈیسک)ہالی ووڈ سپر سٹار ٹام کروز نے ایک اشاعتی ادارے کے خلاف پانچ کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے

لاس اینجلس ،ٹام کروز نے بوئیر پبلشنگ کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اشاعتی ادارے کے دو میگزینوں نے ان پر بے بنیاد الزام لگایا کہ انہوں نے اپنی چھ برس کی بیٹی سوری کو چھوڑ دیا ہے۔ رواں برس جولائی میں ٹام اور گلوکارہ کیٹی پیری کے درمیان طلاق کے بعد میگزین نے ٹائٹل پر یہ خبر چھاپی تھی۔ ٹام کے وکیل اور اشاعتی ادارے کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا۔