لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی شہریوں کو جدید پارکنگ سہولیات کی فراہمی کیلئے محنت کرے۔ وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت شہریوں کو پارکنگ سہولیات مہیا کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں چئیرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان ،حافظ میاں نعمان سیکرٹری خزانہ ، کمشنر ،ڈی سی او لاہور اور دیگر حکام شریک ہوئے۔
وزیر اعلی نے اس موقع پر کہا کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی شہریوں کو جدید پارکنگ سہولیات کی فراہمی کیلئے محنت کرے ،ترک کمپنی ازپاک کے ساتھ مل کر مربوط پلان مرتب کیا جائے۔لاہور پارکنگ کمپنی بہترین نتائج دے ،پنجاب حکومت بھرپور تعاون کرے گی ۔وزیر ا علی کو بریفنگ دیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور پارکنگ کمپنی کا کہنا تھاکہ لاہور کو 28 پارکنگ زونز میں تقسیم کیا گیا ہے ،مرحلہ وار پارکنگ سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا ۔