ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بھارتی عدالت نے اداکار سلمان خان کو ٹریفک حادثے کے کیس میں نوٹس جاری کردیا ہے، سلمان خان 27 دسمبر کو عدالت میں پیش ہوں گے۔ بھارتی ذرائع رپورٹس کے مطابق ممبئی کے مقامی عدالت نے نوٹس سلمان خان کو 2002 کے ٹریفک حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت کے کیس میں جاری کیا ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے کیس میں جھوٹے ثبوت کئے، عدالت نے کیس میں باندرا پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر کو بھی طلب کرلیا ہے۔ سلمان خان پر الزام ہے کہ 2002 میں ان کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔کیس کے درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پولیس نے سلمان خان کو بچانے کیلئے عدالت میں جھوٹے ثبوت پیش کئے تھے جن کا مقصد کیس کو توسیع دینا تھا۔