ٹریکٹرز کی فروخت مقامی پیداوار سے زیادہ

Tractors

Tractors

پاکستان (جیوڈیسک) حکومت کی جانب سے ٹریکٹرز پر سبسیڈی میں اضافے کے باعث ٹریکٹرز کی فروخت مقامی پیداوار سے بڑھ گئی۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسو سی ایشن کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹریکٹرز کی پیداوار ستائیس ہزار دو سو سے زائد رہی جبکہ فروخت کا حجم ایک سو سولہ فی صد اضافے کے ساتھ ستائیس ہزار چار سو بائیس ٹریکٹرز رہا۔

گزشتہ مالی سال جولائی تا دسمبر ٹریکٹرز کی فروخت کا حجم بارہ ہزار یونٹس سے زائد تھا۔ وقاقی اور حکومت پنجاب دونوں نے کاشتکاروں کے سہولت کی فراہمی کے لئے ٹریکٹرز پر سبسیڈی کا اعلان کیا تھا۔