اسپین(جیوڈیسک)جرمنی کے جون ڈیگن کولب نے ٹور آف اسپین سائیکل ریس کا ساتواں مرحلہ جیت لیا۔
اسپین میں جاری ریس کا ساتواں مرحلہ ایک سو ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا جس میں جرمن سائیکلسٹ شاندار رائیڈنگ کرتے ہوئے سرفہرست رہے۔ ڈیگن کولب نے ایونٹ کے تیسرے مرحلے میں کامیابی اپنے نام کی۔ اٹلی کے ایلیا ویویان کی دوسری اور آسٹریلیا کے ایلن ڈیوس کی تیسری پوزیشن رہی۔ ایونٹ میں ابھی تک میزبان ملک کے جاوکیوم روڈریگز کی مجموعی طور پر برتری برقرار ہے۔