زلزلہ اور سونامی کے دوران الزام تراشی کے بعد جاپانی وزیراعظم نائٹو کان نے مستعفی ہونیکا فیصلہ کر لیا، باقاعدہ اعلان تیس اگست کو کرینگے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے وزیراعظم ایک اجلاس کے دوران کابینہ کو بتایا کہ تیس اگست تک جیسی ہی حکمران پارٹی وزیراعظم کا امیدوار نامزد کریگی۔ وہ مستعفی ہوجائینگے۔ جاپانی حزب اختلاف کی پارٹیوں نے نائٹو کان پر الزام عائد کیاکہ زلزلے اور سونامی کے دوران وزیراعظم فوری کارروائی کرتے ہوئے اتنا جانی و مالی نہ ہوتا۔ توقع ہے کہ وزیر خارجہ یوشی ہیکو نوڈا یا وزیرصنعت بانری کائیدا میں سے ایک وزیراعظم منتخب ہوجائینگے۔