ٹوکیو: ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی برقرار

tokyo

tokyo

ٹوکیو: رواں ماہ کے شروع میں ہونے والی شدید مندی کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا سلسلہ آج چھٹے دن بھی جاری رہا۔ عالمی معیشت میں بہتری کی امیدوں نے بازار کا رخ مثبت سمت میں رکھا۔ ٹوکیو میں ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس اعشاریہ سات فیصد بڑھ گیا۔ جب کہ ین کی قدر بھی اعشاریہ دو فیصد گر گئی۔ نکی انڈیکس میں ایک اعشاریہ ایک، ٹوپکس میں اعشاریہ نو جب کہ ہینگ سینگ میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر ایک اور بحران کے آثار کم ہوتے نظر آتے ہیں۔