ٹھوٹھہ رائے بہادر تا ٹھیکریاں سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار گاڑیاں تباہ

ملکہ (عمر فاروق اعوان) ٹھوٹھہ رائے بہادر تا ٹھیکریاں سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار گاڑیاں تباہ کوئی خادم ہے جو اس ٹوٹی پھوٹی سڑک کا والی وارث ہو۔ تفصیلات کے مطابق ٹھوٹھہ رائے بہادر تا ٹھیکریاں موڑ سڑک گزشتہ کئی سالوں سے گہرے کھڈوں کی زد میں ہے۔

ایک ایک فٹ گہرے کھڈے بننے سے گاڑیاں تباہ ہو کر رہ گئی ہیں۔ جبکہ گاڑی مالکان نے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا ہے۔ مہنگائی کی اس چکی میں غریب عوام پس رہی ہے ، جو اس روڈ کا والی وارث ہو۔

واضح ر ہے کہ مزکورہ سڑک برگیڈئر صدیق سالک شہید نے منظور کروائی تھی۔ اس سڑک کا کوئی آج تک کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا کے سڑک کس کے انڈر ہے۔ کوئی بھی محکمہ اس کی ذمہ داری لینے سے قاصر ہے۔