ٹیم کا انتخاب مینجمنٹ سے مشاورت کے بعد ہو گا ، اقبال قاسم

Iqbal Qasim

Iqbal Qasim

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم نے کہا ہے کہ دورہ بھارت کیلئے قومی ٹیم کا انتخاب کپتان اور کوچ کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پر زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال قاسم نے کہا کہ ہمارا فوکس ہے کہ دورہ بھارت کیلئے بہترین اور متوازن ٹیم کا انتخاب کریں کیونکہ بھارت کی ٹیم تجربہ کار ہے اور ان کی بیٹنگ کا شعبہ خاصا مستحکم ہے جبکہ قومی ٹیم کو بولنگ کے شعبہ میں فوقیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک سیزن کے بعد قومی کھلاڑی دورہ بھارت کے لئے تیاریاں شروع کریں گے۔