جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویتا نے ترکی میں ڈبلیو ٹی اے چیمپئن شپ جیت کر عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ استنبول میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں پیٹرا کویتا نے بیلاروس کی وکٹوریہ آزرنکا کو تین سیٹ کے مقابلے میں ہرایا۔کویتا نے سات پانچ، تین چھ اور چھ چار سے آزرنکا کومات دی اور ٹائٹل کے ساتھ سترہ لاکھ ڈالر انعامی رقم کی بھی حقدار بن گئیں۔ اس فتح نے پیٹراکویتا کو عالمی رینکنگ میں کیرولین وزنیکی کے بعد نمبر دو بنادیا۔ ڈبلز ٹائٹل امریکا کی لیزل ہوبراور لیزاریمنڈ نے جیت لیا۔امریکی جوڑی نے کویتا پوشکے اورکیٹرینا سری بوٹنک کو چھ چار اور چھ چار سے شکست دی