ٹیکساس میں طیارہ گر کر تباہ، پانچ مسافر ہلاک

Texas

Texas

امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار دو بچوں سمیت پانچوں مسافر ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق ایک انجن والا ہلکا طیارہ پیر کی رات خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں طیارے میں سوار پانچوں افراد جن میں دو بچے بھی شامل ہیں ہلاک ہو گئے۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔