ٹیکسلا: اغواکاروں کے خلاف آپریشن، 6 اغواکار ہلاک

police

police

راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں اغواکاروں کے خلاف پولیس کے ایک آپریشن میں سب انسپکٹر اور مغوی ڈاکٹر طلال جاں بحق ہو گئے جبکہ چھ اغوا کار مارے گئے جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں۔ اغوا کاروں کے خلاف آپریشن ٹیکسلا کے علاقے محلہ فلائیں میں کیا گیا جس کی نگرانی ہری پور پولیس کے ایس پی محمد علی گنڈہ پور اور ڈی ایس پی ٹیکسلا راجہ غفور نے کی۔
اغوا کاروں نے ہری پور سے اغوا کئے ہوئے ڈاکٹر طلال کی رہائی کے عوض تین کروڑ تاوان مانگا تھا۔ مشترکہ آپریشن شروع ہوا تو اغواکاروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ٹیکسلا پولیس کے سب انسپکٹر حسنین اور مغوی ڈاکٹر طلال موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈی ایس پی سمیت متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں چھ اغوا کار مارے گئے جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں۔آئی جی پنجا ب نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔زخمیوں کو ٹیکسلا اسپتال منتقل کر دیا گیا۔