اسلام آباد(جیوڈیسک) ملک میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد گیارہ فیصد بڑھ گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک ساڑھے پندرہ ارب روپے کی ٹیکسٹائل مشینری بیرون ممالک سے منگوائی گئی جس کیلئے سولہ کروڑ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔
گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں تیرہ ارب چورانوے کروڑ روپے کی مشینری درآمد کی گئی تھی صرف نومبر کے ماہ میں ہی پونے تین ارب روپے کی ٹیکسٹائل مشینری درآمد کی گئی۔