اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وفاقی بجٹ میں حکومت کی جانب سے ٹیکس اصلاحات سے ٹیکس دہندگان پر تریسٹھ ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا اور اس کے ساتھ اکتیس ارب ستتر کروڑ روپے کی مراعات بھی حاصل ہوں گی۔
آئندہ مالی سال کے لئے حکومت نے دو ہزار تین سو اکیاسی ارب روپے کے محصولات کا ہدف رکھا ہے جو گزشتہ سال سے اٹھارہ فیصد زیادہ ہے۔۔ بجٹ میں لئے گئے اقدامات سے حکومت کو اکتیس ارب ستر کروڑ روپے کی زائد آمدن ہو گی ۔
بجٹ میں چار لاکھ روپے تک کی آمدنی والوں کو انکم ٹیکس سے مستثنی قرار دیاگیا ہے۔ دوسری جانب ساڑھے سات لاکھ تک کی آمدنی والوں کو چار لاکھ کے علاوہ سات اعشاریہ پانچ فی صد ٹیکس ادا کرنا ہوگا جو رواں سال پانچ فی صد تک تھا ۔