ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ

FBR

FBR

ایف بی آر (جیوڈیسک) گذشتہ مالی سال کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے مجموعی طور پر 1883 ارب روپے کے محصولات جمع کئے۔ ان اعداد و شمار کے مطابق ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 9.2 فیصد تک پہنچ گئی۔

ایف بی آر کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 15کھرب 58ارب سے زائد کی ٹیکس وصولیاں کی گئی تھیں ، اس طرح گزشتہ سے پیوستہ سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 8.6فیصد رہی تھی۔اسی طرح گذشتہ مالی سال کے دوران ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں 0.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔