ٹی ایم گجرات نے ڈیلی ویجز پر کام کرنیوالے 20ورکروں کو نوکری سے فارغ کردیا گیا
Posted on November 15, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات(جی پی آئی) ٹی ایم گجرات نے ڈیلی ویجز پر کام کرنیوالے 20ورکروں کو نوکری سے فارغ کردیا ہے ورکروں نے نوکری سے نکالے جانیوالے پر احتجاج کیا گزشتہ روز ٹی ایم اے گجرات نے شعبہ فائر بریگیڈ میں کام کرنیوالے 20ڈیلی ویجز کارکنوں کو بغیر کسی نوٹس کے نوکری سے فارغ کردیا نوکری سے فارغ ہونیوالے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے فارغ ہونیوالے ورکروں نے گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر اور ٹی ایم او کے آفس کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اور دوبارہ نوکریوں پر بحال کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سمیر احمد سعید نے بتایا کہ نوکریوں سے نکالے جانے والے بیس ورکروںکو 1122میں بھیجا گیا تھا جہاں پر انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا جس پر انہیں نوکری سے فارغ کیا گیالیکن جلد ہی انہیں نوکریوں پربحال کردیا جائیگا۔