ٹی سی پی نے 3 لاکھ ٹن یوریا کی خریداری کا آرڈر دے دیا

Urea

Urea

پاکستان(جیوڈیسک)ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے چار غیر ملکی فرموں سے مجموعی طور پر تین لاکھ ٹن یوریا کی خریداری کا آرڈر دے دیا۔

ایک لاکھ ٹن یوریا فراہم کرنے کا آرڈر تین سو ننانوے ڈالر اڑتیس سینٹ فی ٹن کے ریٹ پر سوئٹزرلیند کی فرم کی ٹریڈ اے جی کو دیا گیا ہے۔ ٹی سی پی ترجمان کے مطابق اقتصادی رابط کمیٹی کے مقررہ تین لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کا ہدف پورا کرنے کے لیے دیگر پیشکش گذاروں کو کم از کم قیمت پر یوریا فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی۔ جسے قبول کئے جانے پر میسرز ڈری مور کو ایک لاکھ ٹن جبکہ سی ایچ ایف یورپ اور ٹرانسم مونیا کو پچاس پچاس ہزار ٹن یوریا کی فراہمی کے ٹینڈر ایورڈ کیے گئے۔