ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : گلوکار وارث بیگ کا خصوصی گیت تیار

Waris baig

Waris baig

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ (جیوڈیسک) پوری قوم کی طرح شوبز حلقے بھی کرکٹ بخار میں مبتلا ہیں ،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے ملک کے معروف گلوکار وار ث بیگ نے بھی خصوصی گیت تیار کیا ہے۔ پاپ اور پلے بیک گائیکی سے عالمگیر شہر ت حاصل کرنے والے گلوکار وارث بیگ اور ان کی اہلیہ بھی کرکٹ کے بڑے شائق نکلے ،انہوں نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2012 کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیاہے۔

پوری دنیا میں سر بکھیرنے والے وارث بیگ چھٹی کا دن اپنے اہل خانہ کے ساتھ مناتے ہیں ،گلوکاری کے علاوہ باغ بانی ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے یہی وجہ ہے کہ وہ انسانوں کے ساتھ ساتھ پودوں سے بھی بہت محبت کرتے ہیں پوری قوم کی طرح گلوکار وارث بیگ بھی قومی کرکٹ ٹیم کی فتح کیلئے دعاگو اور پرعزم ہیں جس کا اظہار وہ قومی ٹیم کیلئے ملی نغمہ گا کر کرتے ہیں۔