ٹی20 : ویسٹ انڈیز میچ جیتے بغیر سپر ایٹ میں پہنچ گیا

West indies vs ireland

West indies vs ireland

ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی (جیوڈیسک) ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی کے گروپ بی میں آئر لینڈ اورویسٹ انڈیز کے درمیان کھیا جانے والا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا ۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوئنٹ مل گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز بہتر رن ریٹ کی وجہ سے بغیر میچ جیتے ہوئے سپر ایٹ مر حلے میں پہنچ گیا ہے ۔

قبل ازیں آج کے میچ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کولمبو میں کھیلے جانے والے گروپ بی کا میچ بارش کے باعث گرانڈ گیلا ہونے کے سبب انیس اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔ جس میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹ پر ایک سو انتیس رنز بنائے۔ نیل اوبرائن پچیس رنز آئرلینڈ کے نمایاں بیٹسمین رہے۔ جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔