وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں اے پی سی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور پارلیمنٹ کا بند کمرے کا اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس میں آل پارٹیزکانفرنس کیایجنڈے،پاک امریکہ کشیدگی،قومی سلامتی امور اورمسلم لیگ نواز کی طرف سے پارلیمنٹ کا بند کمرے اجلاس بلانے کے امور تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعدازاں اس ملاقات میں وزیردفاع چوہدری احمد مختارسیکرٹری خارجہ سلمان بشیر اوردیگرحکام بھی شریک ہو گئے۔ اجلاس میں باہم مشاورت کے بعد فیصلہ کیاگیا کہ فی الوقت پارلیمنٹ کابند کمرے کامشترکہ اجلاس نہیں بلایاجائے گا۔اورقومی اسمبلی کے اجلاس میں پاک امریکہ کشیدگی اورامریکی دھمکیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کیلئے دیگرسیاسی قیادت سے راہنمائی لی جائے گی۔