پارلیمنٹ کی سفارشات کے مطابق امریکا سے تعلقات استوار ہونگے

gilani

gilani

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن اور مفاہمتی عمل کیلئے کوشاں ہے پارلیمنٹ کی سفارشات کی روشنی میں ہی امریکہ سے تعلقات استوارکئے جائیں گے۔

ایوان وزیر اعظم میں جرمن وزیر دفاع ڈاکٹر تھامس ڈی میز یری سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ جرمن وزیردفاع نے پاکستان میں جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے حکومتی کوششوں کوسراہا۔