مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ پروفیسرساجدمیر نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر سیاسی کمیٹی کے چیئرمین اور مجلس عاملہ کے رکن ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی کو تمام تنظیمی عہدوں سے فارغ کردیا ہے۔ یہ اقدا م ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی کی طرف سے آج مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرنے کے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے۔ جبکہ مرکزی جمعیت اہل حدیث کی مجلس شوری نے مسلم لیگ ن کے ساتھ انتخابی اتحاد کا فیصلہ کررکھا ہے۔