کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ٹاون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹاون کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے کچرا کورا کرکٹ کو آگ لگانے کی روک تھام کی جائے اور مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ٹاون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں فیملی پارکوں کا تفصیلی دورہ کرکے پارکوں میں سہولیات کی فراہمی کا معائنہ کرتے ہوئے کیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے محکمہ پارکس اور سالڈ ویسٹ کے افسران وعملے کو ہدایت کی کہ پارکوں میں صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ پارکوں میں روزانہ کی بنیاد پر مکھی مچھروں کے خاتمے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے۔
نشاط محمد ضیاء قادری نے محکمہ سالڈ ویسٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ کچرے کو آگ لگانے کی روک تھام کے لئے نگرانی کا موثر نظام قائم کرکے قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچایا اور صحت مند معاشرے کے قیام کو یقینی بنا یا جائے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شاہ فیصل کالونی میں صحت مند ماحول کے قیام کے لئے سرسبز ماھول کو فروغ دیا جائے اور اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کی جانب سے جاری اقدامات میں تعاون کیا جائے تاکہ باہمی تعاون سے سرسبز اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جاسکے۔