پاکستان(جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ اسکینڈل برطانوی اخبار کی سازش ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا کہ پاسپورٹ معاملے کی 90فیصد تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔
پاسپورٹ اسکینڈل پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے جو کچھ بھی ہوا وہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا اور اس حوالے سے ہائی کمیشن کے ذریعے تمام شواہدبرطانوی اخبارکو بھیج دیئے گئے ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ عابد چوہدری کے بھائی کے انتقال کے باعث انھیں گرفتار نہ کرنے کا کہا گیا مگر ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
رحمان ملک نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ اس معاملے میں عابد چوہدری اور اسد علی کا کوئی تعلق ہو۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ اسد علی نے دوسری مرتبہ پاسپورٹ بنوانے کے لیے مطلوبہ معلومات چھپائیں جس پر ایف آئی کو ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ کہا کہ ہائی کمیشن کے ذرئعے برطانوی اخبار کو تمام ثبوت فراہم کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نادرا کا نظام بالکل محفوظ ہے جس میں کسی غلطی کی گنجائش نہیں۔