پاسپورٹ اسکینڈل جھوٹ کا پلندہ ہیں، عابد چوہدری

abid chaudhry

abid chaudhry

لاہور (جیوڈیسک)وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو پاسپورٹ اسکینڈل کے مبینہ طور پر اہم  کردار ٹریول ایجنٹ عابد چوہدری کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ عابد چوہدری کا کہنا ہے اسکینڈل جھوٹ کا پلندہ ہے۔ اولمپکس سے پہلے برطانوی اخبار نے پاسپورٹ اسکینڈل کا انکشاف کیا تھا۔ جس میں اخبار نے حاصل کیا تھاجعلی پاکستانی پاسپورٹ اورخطرہ ظاہر کیا تھا دہشت گردوں کے  لندن آنیکا۔جس پر حکومت نے سخت ایکشن لیا مبینہ طور پراسکینڈل کیاہم کردارعابد چوہدری روپوش ہوگئے تھے جو اپنے بھائی عارف چوہدری کے انتقال کے بعد منظر عام پر آگئے۔

نماز جنازہ پرسوگوار عابد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھائی کا انتقال صدمے کے باعث ہوا۔ اسے بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عابد چوہدری نے کہا پاسپورٹ اسکینڈل جھوٹ کاپلندہ ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاسپورٹ بنانے والے محمد علی اسد کو پاکستان لایا جائے۔ حکومت برطانوی اخبار پر ہرجانے کا دعوی کرے۔

وزیرداخلہ رحمان ملک نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ عابد چوہدری کوگرفتار کئے بغیر ویزا اسکینڈل کی تحقیقات کی جائے۔ وزیرداخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے سے پاسپورٹ اسکینڈل کی رپورٹ شام تک طلب کی ہے۔ لاہور کی عدالت نے پاسپورٹ اسکینڈل میں گرفتار چار ملزمان کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ دوران سماعت ایف آئی اے نے چاروں ملزمان کو بے قصور قرار دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم رہا کردیئے جائیں۔